شانگلہ : پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

Shangla

Shangla

شانگلہ(جیوڈیسک) شانگلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شانگلہ کی تحصیل پورن میں صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔