طلب سے کم پیداوار ہونے کے باعث گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری

wheat

wheat

اسلام آباد (جیوڈیسک) طلب سے کم پیداوار ہونے کے باعث گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال کے دوران تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ٹن گندم دیگر ممالک سے منگوائی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک گندم کی درآمد پر دس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

گزشتہ مالی سال پاکستان نے طلب سے زائد پیداوار ہونے کے باعث دو لاکھ ٹن گندم برآمد کی تھی جس سے چھ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک کو حاصل ہوا تھا۔