پہلی ترجیح لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے : خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے پہلی ترجیح لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں مقصد نظام میں تبدیلی ہے سیاست کرنا نہیں۔ وفاقی وزرا نے آج اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا۔ چارج سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں ذرایع سے بات کرتے ہوئے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔

خواہش ہے کہ اس بحران پر جلد ازجلد قابو پا لیں تاہم ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے کہا ریلوے کے ایماندار افسروں سے دوستی اور کام چوروں سے دشمنی ہو گی۔ انہوں نے ریلوے ویجی لینس سیل بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔