پہلی سہ ماہی میں مقامی بڑے بینکوں کے منافع میں کمی

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی(جیوڈیسک)سپریڈ ریٹ میں ہونے والی مسلسل کمی کے بعد پہلی سہ ماہی میں مقامی بڑے بینکوں کے منافع میں کمی ہو گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے سیونگ اکانٹس پر اوسط بیلنس کی جانب سے منافع دینے کے فیصلے سے بینکوں کی آمدنی میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔

جنوری سے مارچ تک مقامی بڑے بینکوں کا منافع بیس ارب بیس کروڑ روپے رہا جس میں ساڑھے پندرہ فیصد کمی ہوئی۔ سال دوہزار بارہ کی آخری سہ ماہی میں مقامی بڑے بینکوں کا منافع تیئس ارب نوے کروڑ روپے کی سطح پر موجود تھا۔