پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا : بلیغ الرحمان

Ur Rehman

Ur Rehman

ملتان (جیوڈیسک) وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کا فائدہ عام لوگوں کو ہو گا۔ ائرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں یوٹھ ٹریننگ، گریجوایٹ کو وظیفے اور وزیر اعظم لیپ ٹاپس اسکیمز شامل کی گئی ہیں۔

جن کا طالبعلموں کو بہت حد تک فائدہ ہو گا۔ بجٹ میں ٹیکس کے متعلق کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے مہنگائی میں اضافہ نہیں بلکہ امیروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ یہ بجٹ غریب دوست ہے۔