پانچ بہنوں واحد کفیل بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا

تلہ گنگ : پانچ بہنوں واحد کفیل بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا، چیف جسٹس نوٹس لیں، دکھیاری ماں کی پریس کلب تلہ گنگ میں بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق عابد حسین ولد نور محمد محلہ حیدر ٹائون تلہ گنگ غرب کی والدہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے کوہاٹ شہر سے ہاجراں بی بی کیساتھ شادی کی ڈیرھ سال شادی رہی۔

ایک روز وہ گھر ملنے کیلئے پھر واپس نہ آئی، اور اپنے ساتھ طلائی زیورات، اور کپڑے وغیرہ بھی لے گئی ، سست بھرائی نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے کے سسرالیوں نے فیملی جج کوہاٹ کی عدالت میں کیس کر دیا، میرے بیٹے پر دبائو ڈالا گیا کہ وہ طلاق دیدے لیکن اس نے نہ دی ، بعد ازاں ہم پر چھ لاکھ روپے کی ڈگری ہو گئی۔

ہم انتہائی غریب ہیں ، یہ رقم ادا نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ خود طلاق لینے پر مطلقہ کو اپنے حقوق قانون کے مطابق چھوڑنے پڑتے ہیں۔ مگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ اوپر سے ماہانہ قسط لیٹ کرنے پر میرے بیٹے کو سزا دیدی گئی۔

اور اب وہ جیل میں بند ہے ، سست بھرائی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ ان کا کیس دوبارہ سنا جائے، اورانصاف فراہم کیا جائے۔