تلہ گنگ اس سے ملحقہ دیگر علاقوں میں آئے روز ٹریفک حادثات اور آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں

تلہ گنگ : تلہ گنگ اس سے ملحقہ دیگر علاقوں میں آئے روز ٹریفک حادثات اور آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن شہر کی ہسپتالوں میں مناسب سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے اور حکومتی سطح پر اس اہم ترین مسئلے کی طرف مناسب توجہ ہی نہیں دی جارہی۔

تلہ گنگ میں بنیادی طور پر 30 فیصد جسم آگ سے جل جانے والے افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ اس سے زائد متاثرہ افراد کے علاج کے لیئے شہر بھر میں کوئی مناسب سہولت دستیاب نہیں اور متاثرہ شخص کو اسلام آباد منتقل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیشتر افراد بروقت علاج کی سہولت نہ ملنے سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

شہر میں کسی بھی دکان،سی این جی اسٹیشن، پٹرول پمپس پر آگ لگنے سمیت دیگر ناخواشگوار واقعے سے جھلس جانے والے افرادکو مناسب سہولت نہ ملنے کی وجہ سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ تلہ گنگ شہر میں آگ پر قابو پانے کے لیئے بھی مناسب سہولیات کا فقدان ہے۔

خصوصاََ کسی بھی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں جل جانے والے افراد کو فوری سہولیات میسر نہ ہونے پرموت کے منہ میں دھکیل دیاجاتا ہے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے بھرپور مطالبہ ہے کہ تلہ گنگ میں فوری طور پر برن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔