پشاور: دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی، دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ونگ کراچی نے پشاورمیں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنطیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے کراچی منتقل کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی چند روز قبل گھوٹکی میں مبینہ مقابلے کے دوران مارے گئے تھے۔