ٹی ایم اے کا تجاوزات کے آپریشن، کئی دکانداروں کا سامان ضبط ،مزاحمت پر ایک دکاندار گرفتار

لالہ موسی ٰ( جمیل احمد طاہر) ٹی ایم اے کاتجاوزات کے آپریشن، کئی دکانداروں کا سامان ضبط، مزاحمت پر ایک دکاندار گرفتار، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ ٹی ایم اے نان ہیڈ کوارٹر لالہ موسیٰ کے تجاوزات انسپکٹر نے عملہ نے پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے دوران دکانوں کے باہر پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

چاندنی چوک میں آپریشن کے دوران مزاحمت کے دوران ایک ٹی ایم اے اہلکار کے زخمی ہونے اور مزاحمت کرنے والے مبینہ ملزم ساجد کو پولیس حراست میں لئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔