ایس پی آفس کے باہر مسلح افراد میرے مخالفین تھے جنہوں وزیر ہاؤسنگ کی سرپرستی میں مجھے قتل کروانے کیلئے تھڑا لگائے ہوئے تھے

بھمبر : ایس پی آفس کے باہر مسلح افراد میرے مخالفین تھے جنہوں وزیر ہاؤسنگ کی سرپرستی میں مجھے قتل کروانے کیلئے تھڑالگائے ہوئے تھے آج میری عدالت میں پیشی تھی پولیس گارڈ نہ ہونے کی وجہ سے میںنے تاریخ پیشی پر جانے سے انکار کر دیا تھا جس سے میںبچ گیااور مخالفین کا مجھے قتل کرنے کا پلان ادھورہ رہ گیا۔

ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین ضلع زکواة وعشر مسلم کانفرنس کے سالار اعلیٰ چوہدری عدالت خان نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف نے بھمبر پولیس کو یرغمال بنارکھا ہے۔

وزیر موصوف ،DIG میرپور اور بھمبر پولیس میرے مخالفین کیاتھ ملکر سازباز کرکے مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں گزشتہ روز بھی میرے مخالفین نے ایس پی آفس اور بخشی خانہ کے باہر مجھے قتل کرنے کیلئے تھڑا لگا رکھا تھا مارنے والے سے بچانے والی ذات بڑی ہے اللہ تعالیٰ نے مخالفین کا پلان ناکام بنا دیا ہے۔

بھمبر پولیس میرے مخالفین کیساتھ ملی ہوئی ہے اور وزیر ہاؤسنگ کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے سرعام احاطہ کچہری میں اسلحہ لیکر چلنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کر نا اس بات کا واضح ثبوت ہے انہوںنے آئی جی آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور چیف جسٹس آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ مجھے جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے وزیر ہاؤسنگ ڈی آئی جی میرپور اور بھمبر پولیس کے شر سے بچایا جائے۔