چیئرمین آل پاکستان جرنلسٹس کونسل شبیر حسین طوری نے چکوال میں تنظیم سازی کے لیے سینئرصحافی اعجاز بٹ کو ممبر سازی مہم کا ٹاسک دے دیا

چکوال : چیئرمین آل پاکستان جرنلسٹس کونسل شبیر حسین طوری نے چکوال میں تنظیم سازی کے لیے سینئرصحافی اعجاز بٹ کو ممبر سازی مہم کا ٹاسک دیدیا۔ چیئرمین شبیر حسین طوری کا کہنا ہے کہ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کا قیام کا مقصد صحافت میں سے سیاست کو ختم کرتے ہوئے صحافیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

جہاںپر صحافی اپنے صحافتی فرائض بہتر طریقہ سے انجام دے سکیں انہوں نے کہا ہے کہ صحافت جیسے مقدس شعبہ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرنا صحافیوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے خلاف قلمی جہاد کرنا اور صحافیوں کے حقوق کو حکومتی ارکان تک پہنچانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ چکوال کے قائم مقام صدر و انچارج مہم سازی اعجاز بٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے متعدد علاقوں اور تمام بڑے شہروں میں تنظیم سازی ہو چکی ہے۔ اور جلد ہی وہ ضلع چکوال کا دورہ کرینگے۔ اور صحافت سے منسلک افراد سے ملاقاتیں کرینگے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل ملک کی پہلی اور واحد تنظیم ہے جس کا ٹریڈ مارک بھی رجسٹرڈ کروالیا گیا ہے۔