میکسیکو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

Mexico Firing

Mexico Firing

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں روایتی “ماری آچی” موسیقاروں کے لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی نے سیکورٹی قوتوں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ میکسیکو میں ایک تفریحی مقام پر مسلح افراد نے موسیقاروں کے بھیس میں فائر کھول دیا جس سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں کے ذریعے کاروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔