فلائی اور اور پلوں کے نیچے قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کو بلا تفریق یقینی بنایا جائے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی حدود میں بغیر اجازت بینرز اور اشتہاری بورڈز لگانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے کہاکہ ہے کہ فلا ئی اوور ،پلوں اور آمد و رفت کے راستوں پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر شاہ فیصل زون محکمہ انسداد تجاوزات نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی فلائی اوور کے نیچے قائم تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔

آپریشن کے دوران فلائی اوور کے نیچے قائم درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے سڑکوں ،فٹ پاتھوں اور آمد ورفت کے راستوں پر قائم تمام قابضین کو تجاوزات اور تعمیرات کا فوری خاتمے کرنے کی ہدایت کی ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی کے ساتھ اس کی علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو بھی یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کیا جائے شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز ،دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے اور اس کی روک تھام کے لئے میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے چیئر مین نے متعلقہ محکموں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقے میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار متعلقہ محکمے کا افسر اور عملہ ہوگا لہذا محکمانہ کاروائی سے بچنے کے لئے علاقائی سطح پر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات ،وال چاکنگ اور بلڈنگ میٹریل ،مٹی ،ملبہ اور کچرا پھیلانے جیسے اقدامات کی روک تھام کرکے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی