خود کو فالو کرنے والے ان چاہے افراد کو کیسے ہٹائیں؟ ٹوئٹر نے فیچر جاری کردیا

Twitter

Twitter

امریکا : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنے کسی بھی فالوور کو بلاک کیے بغیر اسے فالوورز کی فہرست سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔

ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر فی الحال ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ آپشن اس صارف کو آپ کی مستقبل کی پوسٹس دیکھنے سے روکتا ہے۔

کسی بھی دوست یا عام شخص کو اپنے فالورز کی فہرست سے ہٹانے کے لیے آپ اس آزمائشی فیچر کا استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے صارفین اپنی پروفائل پر جا کر ‘فالوورز’ پر کلک کر سکتے ہیں پھر تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کریں اور ‘اس فالوور کو ہٹائیں’ والے آپشن کا انتخاب کرلیں۔

ان فالو کیے جانے والے شخص کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جائے گی لیکن اگر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ان فالو کردیا گیا ہے تو ان کے پاس دوبارہ فالو کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔

مذکورہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔