بہت جلد تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری میں شامل ہو جائیں گے، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آن لائن انٹریو میں کہا کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تھری میں شامل ہونے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں چند اہم مواقع ہاتھ سے نکلنے اور ڈراپ کیچز کی وجہ سے توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہو سکے، بہرحال فائٹنگ سپرٹ کی جھلک ضرور نظر آئی، جنوبی افریقی کیخلاف ہوم سیریز میں کھلاڑیوں نے مشکل صورتحال سے ابھر کر چینلج پر پورا اترتے ہوئے فتح کا مشن مکمل کیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ ایک عرصہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کوشش کررہے تھے کہ لوِئر آرڈر ٹوٹل میں 70 یا 80 اہم رنز کا اضافہ کرنے کے قابل ہوجائے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان اور فہیم اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ اوپنرز کی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے لیکن دستیاب اوپنرز کو بیکار کرکے نہیں پھینک دینا۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ بورڈ کل کو کیا فیصلہ کرتا ہے یا زندگی میں کیا ہونے والا کوئی نہیں جانتا، ہمارے بس میں کوشش اور محنت ہے جو ضرور کریں گے۔