سابقہ جزل کونسلر چوہدری داراز کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی : سابقہ جزل کونسلر چوہدری داراز کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں سرہالی خورد میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ جزل کونسلر چوہدری داراز کا چھوٹا بھائی اعجاز احمد موٹر سائیکل پر لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ نصیر آباد کے قریب نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں سرہالی خورد میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔