الخدمت فاءونڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام بورڈ کا جائزہ اجلاس

Meeting

Meeting

اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام بورڈ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدرات احسان اللہ وقاص ، سینئر وائس پریزیڈنٹ ،الخدمت فاءونڈیشن پاکستان نے کی۔ اجلاس میں نیشنل ڈائریکٹر اعجاز اللہ خان، اور دیگر بورڈ ممبرز کے علاوہ محمد عبدالشکور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں پالیسی میٹرز کو زیر` بحت لایا گیا، مستقبل کی منصوبہ بندی کی گئی اور ملک بھر میں جاری صورتحال کاجا ئزہ لیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وائس پریزیڈنٹ نے کہا کہ بد قسمتی سے پے در پے نا گہانی آفات ، بد امنی کے خلاف جنگ ، روزمرہ حادثات اوربیماریوں کے باعث ملک بھر کے مسائل میں ان گنت اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان کی سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور الخدمت اس وقت ملک بھر میں ایمبیولینس سروسز، نا گہانی آفات سے بچاءو، صحت، تعلیم، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ ، روز گار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات کے سرانجام دے رہی ہے ۔ سید احسان اللہ وقا ص نے کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان اپنی سماجی خدمات کا دءارہ کار لک کے کونے کونے تک پہنچانے کاعزم رکھتی ہے ۔