الخدمت فاؤنڈیشن نے چنول اسلام آباد میں خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا

 Opening

Opening

اسلام آباد : الخدمت فاوئڈیشن اسلام آباد نے دورافتادہ گاؤں چنول میں خواتین کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں اہل محلہ کی خواتین اور سنٹر کی تربیت یافتہ خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خواتین کے لیے کی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن ،پاکستان میں اب تک تیس سے زائد ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کاافتتاح کر چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین بلاشبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور خواتین جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چلتی رہیں گی تب تک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رہنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ تقریب سے ملک عبد العزیز ، ا فتخار علی حید ر جنجوعہ، سید اظہر علی شاہ اور شہزاد سلیم عباسی نے بھی خطاب کیا ۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کے علاوہ داخلے کی خواہشمند خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر سنٹر کی ٹریننرز خواتین میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔