تبلیغی جماعت کا مقصد مخلوق کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی تحریک کا مقصد انسانوں کا تعلق مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالی سے جوڑنا ہے، سالانہ تبلیغی اجتماع 31 جنوری (2019 ء )بعد نماز عصرسے شروع ہوگا، پر فتن دور میں تبلیغی اجتماعات پوری دنیا بالخصوص اہل پاکستان باعث خیر و برکت ہیں ، حکومت سندھ اور انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکت کیلیے آنے والے مہمانوں کیلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔

پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ہر سال عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ ہونے والا اجتماع پاکستان بالخصوص اہل کراچی کے لیے باعث خیروبرکت ہوتاہے،اجتماع کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،31جنوری جمعرات سے اتوار کی صبح تک ہوگا،جس میں دنیا بھر سے مبلغین شرکت کیلئے آئیں گے ،عوام الناس زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ، انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کا مقصد عالم اسلام کو متحد کرنے کے ساتھ سیاسی ونظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ کی توحید کی طرف بلانا ہے ،انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت اصلاحی تحریک ہے جو بیشمار بھٹکے ہووں کو راہ راست پر لانے کام کررہی ہے، حکمت اور بصیرت سے دین اسلام کی اشاعت میں مصروف تبلیغی جماعت فرقہ پرستی اورفرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ یہ خالص تبلیغی اصلاحی تحریک ہے جو دعوت وارشاد کے مقدس کام سرانجام دے رہے ہیں جس کا مقصد انسانوں کا تعلق کو مخلوق سے کاٹ کر اللہ تعالی سے جوڑنا ہے، عالم اسلام کیلئے تبلیغی جماعت کا وجود رحمت ہے جو دنیا کے ہر ملک میں اسلام کی دعوت کو لیکر پہنچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت سندھ حکومت اجتماع کی سیکورٹی،پانی ،گیس اور بجلی کی سہولت ودیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔