فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحصیل بھمبر غربی میں شدید احتجاج

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحصیل بھمبر غربی میں شدید احتجاج ،عاشقان مصطفی کی ڈھیری وٹاں سے چھپراں پل تک احتجاجی ریلی ،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدڈھیری وٹاں ، سوکاسن ،چھپراںکوہل بالا،گڑھا کنجال ،کانگڑہ ،فکروٹ ،لس ،گڑھا للیاں ،دھبکی ،درائیاں ،ڈھوک للیاں ،گڑھا رحمان ،کانسیاں میرا ،برنا کے مقامات سے جلوس نکالے گئے ،جو سوکاسن کے مقام پر پہنچ کر ایک بڑے جلو س کی شکل اختیار کر گئے۔

ان جلوسوں کی قیادت حافظ شوکت علی ،حافظ ظفر اقبال ،سیکرٹری انصر علی ،قاری عبدالرئوف ،قاری اویس احمد،مولانا سرفراز احمد ،محمد رفیق بھائی،حافظ شاہنواز،حافظ اشتیاق احمد ،حافظ عبدالرئوف ،حافظ محمد ایوب ،حافظ محمد وسیم ،چوہدری محمد افضل ،قاری محمد طفیل ماسٹڑ غلام جیلانی نے کی ،اس موقعہ پر گستاخ رسول کی ایک ہی سزا،سر تن سے جدا سر تن سے جدا،ہم پیارے نبی کے دیوانے ،حق چار یار،نعرہ تکبیر اللہ اکبر،نعرہ رسالت یا رسول اللہ،کے نعرے فلک شگاف ہوتے رہے۔

بعد ازاں چھپراں پل کے قریب مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب مخلف حربوں سے مسلمانوں کے ایمان کو آزماء رہا ہے ،ہمارء گردنیں تو کاٹی جا سکتی ہیں مگر حرمت رسول پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، حکومت پاکستان فرانس کے چارلی ایبڈو اخبار کی گستاخی کے خلاف سفارتی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے اور ترکی کی طرح فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکال دیا جائے ،انہوں نے کہا ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر پیاررے آقا کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔