مشر فری ڈسپنسری کا الفتح پلازہ منگلا روڈ نکودر اڈہ میں شاندار افتتاح اور فری کیمپ کا کامیاب انعقاد

 Opening

Opening

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے خصوصی تعاون سے مشر فری ڈسپنسری کا الفتح پلازہ منگلا روڈ نکودر اڈہ میں شاندار افتتاح اور فری کیمپ کا کامیاب انعقاد سابق ایم پی اے جہلم شیخ تنویر،سماجی کارکن میڈیم روبینہ مرزا فیصل آباداور ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم حاجی ڈاکٹر خلیل احمد، سابق صدر نیشنل کونسل فار ہو میوپیتھی ڈاکٹر انعام اللہ مرزا ،جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم کے پرنسپل اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی چوھدری نے خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے خصوصی تعاون سے مشر فری ڈسپنسری کا الفتح پلازہ منگلا روڈ نکودر اڈہ میں شاندار افتتاح کیا گیا ۔سابق ایم پی اے جہلم شیخ تنویر،سماجی کارکن میڈیم روبینہ مرزا فیصل آباداور ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم حاجی ڈاکٹر خلیل احمد،سابق صدر نیشنل کونسل فار ہو میوپیتھی ڈاکٹر انعام اللہ مرزا ،جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم کے پرنسپل اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی چوھدری نے خصوصی طورپر شرکت کی۔دیگر مہمانوں میں پریس کلب دینہ (رجسٹرڈ) کے صدرعرفان محبوب چوہدری ،انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان پنجاب کے صدر جرار حسین میر،سیکرٹری جنرل دینہ ڈاکٹر شاہد محمود نقیبی، ممبر دینہ آصف ہاشمی،تحصیل پریس کلب دینہ (رجسٹرڈ) کے سرپرست چوھدری شاہد، سیکرٹری جنرل راجہ صداقت علی،ممبر و انچارج کمپلینٹ سیل افتخار کھوکھر،جہلم سے سینئر صحافی مہربان چوھدری نے مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح میں شرکت کی اور اس موقع پر لگنے والے فری کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔

سابق ایم پی اے جہلم شیخ تنویر،سماجی کارکن میڈیم روبینہ مرزا فیصل آباداور ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم حاجی ڈاکٹر خلیل احمد، سابق صدر نیشنل کونسل فار ہو میوپیتھی ڈاکٹر انعام اللہ مرزا ،جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم کے پرنسپل اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی چوھدری، پریس کلب دینہ (رجسٹرڈ) کے صدرعرفان محبوب چوہدری ،انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان پنجاب کے صدر جرار حسین میر،تحصیل پریس کلب دینہ (رجسٹرڈ) کے سرپرست چوھدری شاہد، سیکرٹری جنرل راجہ صداقت علی،ممبر و انچارج کمپلینٹ سیل افتخار کھوکھر،جہلم سے سینئر صحافی مہربان چوھدری فنانس سیکرٹری میڈیا ون جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا ،مرکزی سرپرست حکیم عبیدالرحمن قریشی ،مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ سہیل کیانی،میڈیا کو آرڈینیٹر پاکستان ڈاکٹر عمران جاوید خان،جاوید اقبال کمبوہ صدر پنجاب و چیف ایڈیٹر روزنامہ اندلس ٹائمز لاہور، میڈم شہناز سہیل صدر ویمن ونگ پنجاب و چیف ایڈیٹر روزنامہ مختار لاہور، ریاض مغل سینئر نائب صدرجہلم ،ڈاکٹر ظفر اقبال جوئیہ سیکرٹری جنرل تحصیل دینہ، محمد شاہد چئیرمین تحصیل دینہ ، ملک سخاوت علی سینئر نائب صدر تحصیل دینہ حکیم انوار احمد قریشی ممبر علامہ اقبال میڈیا کلب جہلم و چیف ایڈیٹر روزنامہ حکم قلم راولپنڈی و دیگر ممبران و عہدیداران علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان اور پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

خاص طور پر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزاکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے انسانیت کی خدمت اور صحافتی دنیا میں اپنی گراں قدر خدمات ادا کرنے والے ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس فلاحی کام کا آغاز کیا ہے۔ مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقعہ پر لگائے گئے کیمپ میں ڈنگہ ضلع گجرات سے ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹر محمد مشتاق مغل ،ڈاکٹر محمد وقاص ، ڈاکٹر امان اللہ تارڑ اور جہلم سے ڈاکٹر عاطف جواد نے اپنی خدمات سرانجام دیں اور مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی دی گئیں۔

علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر مظہر اقبال مشر جیسی شخصیت اللہ پاک سالوں میں کہیں پیدا فرماتے ہیں جو اپنی ساری زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود اور خدمات کے لئے وقف کر دیتے ہیں ۔ مرحوم ڈاکٹرمظہر اقبال مشر کی صحافتی اور خدمت خلق میں ادا کی گئی خدمات کے لئے صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی طور پر بھی کچھ کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جس کی زند ہ مثال آج علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کیجانب سے مشرفری ڈسپنسری کا قیام ہے ۔ اور اس ڈسپنسری کا قیام سیاست سے بالائے طاق صرف اور صرف غریب اور نادار لوگوں کو سستا علاج فراہم کرنا ہے اور مرحوم ڈاکٹر مظہر اقبا ل مشر کی روح کو ایصال ثواب کرنا ہے ۔ اور مرحوم ڈاکٹر مظہر اقبا ل مشرکی خدمات اور ان کے نام کو زندہ رکھنا ہے۔ مشر فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقعہ پر علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کی جانب سے مہمانوں اور علامہ اقبال میڈیا کلب کی ٹیم میں یادگاری سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اہلیان علاقہ نے مشرفری ڈسپنسری کے قیام پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا۔