فرانسیسی جیولوجسٹ فلپ ورڈن کی لاش مالی سے برآمد

Philip wrdin

Philip wrdin

فرانسیسی جیولوجسٹ فلپ ورڈن کی لاش مالی سے برآمد کر لی گئی۔ ورڈن کو القاعدہ کے شمال افریقی ونگ نے نومبر دو ہزار گیارہ میں اغوا کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورڈن کی لاش اتوار کو مالی کے شمالی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کے ڈی این اے سے تصدیق ہوچکی ہے کہ وہ ورڈن کی ہی ہے۔ آئندہ چند روز میں ورڈن کی میت فرانس روانہ کر دی جائے گی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لاش کہ بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ ورڈن کی ہے یا نہیں۔ رواں سال مارچ میں شدت پسندوں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے فرانسیسی جیالوجسٹ ورڈن کو فرانسیسی فوج کی مالی میں دراندازی کے بدلے میں ہلاک کر دیا ہے۔