زمانہ بدلہ، انداز بدلے، انڈے سے پولش صدر کا تواضع

Polish President

Polish President

زمانہ بدلہ، انداز بدلے اور رویے میں تبدیلی آئی تو احتجاج کے طور طریقے بھی بدل گئے، پہلے نعرے تھے، اب جوتے ہیں اور انڈے ہیں۔ وکرین میں پولینڈ کے صدر پر انڈوں سے حملہ ہوا۔

احتجاج کرنے والے اب اپنا بھڑاس نکالتے ہیں۔ کچھ انوکھے اور منفرد انداز سے انکی پہنچ سے اب کوئی نہیں بچ سکتا۔ کبھی سابق صدر بش کو پڑی جوتے کی سلامی، تو کبھی بھارتی صحافی نے کوشش کی لیڈر کو جوتے کی نوک پر رکھنے کی۔

تاہم اکیس سالہ یوکرینی نوجوان نے کچھ نیا کیا۔ اس نے پولش صدر پر یوکرین کے دورے کے دوران گندہ انڈہ دے مارا۔ پولش پارلیمنٹ کی جانب سے جنگ عظیم دوئم میں یوکرینی آرمی کی کارروائیوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیے جانے پر، پولیس نے فورا پھرتی دکھائی اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ بدقسمت نوجوان کو انڈے مارنے کے بدلے میں تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔