دوستی کا تقاضا ہے چین کیساتھ تجارت بڑھائی جائے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمزور قوموں کو ہر جگہ ڈکٹیشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دوستی کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین تجارتی حجم کو بڑھایا جائے۔

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا جیلانی پارک میں ہاورڈ بزنس سکول کلب پاکستان کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر پاکستان کو مشکلات و مسائل کے بھنور سے نکالا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اب تک 50 ہزار کے قریب قیمتی زندگیاں کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور کمزور قوموں کو ہر جگہ ڈکٹیشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چین کی پاکستان کے ساتھ تجارت صرف 6، 7 ارب ڈالر جبکہ بھارت کے ساتھ 75 ارب ڈالر ہے۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ قوی امید ہے کہ پاکستان بھی بین الاقوامی برادری میں با وقار مقام ضرور حاصل کرے گا۔