باہروال ،چکوڑہ ،ڈومیان ملک، پور سہنہ،دھنی، بدرمرجان کی مختلف برادریوں و شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کوٹلہ برادران کی حمایت کر دی

گجرات : باہروال, چکوڑہ, ڈومیان ملک, پور سہنہ ,دھنی ,بدرمرجان کی مختلف برادریوں و شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کوٹلہ برادران کی حمایت کر دی ‘گزشتہ روز منعقدہ حمایتی اکٹھ کے مہمانِ خصوصی امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ تھے ۔ باہروال کی جٹ برادری نے چوہدری عنصر جٹ کی قیادت میں امیدوار حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

باہروال میں منعقدہ حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عنصر جٹ نے کہا کہ حلقہ این اے 107 سے چوہدری عابد رضااور حلقہ پی پی115سے چوہدری شبیر کوٹلہ کی جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے 11مئی کے دن مخالفین کے ہوش اُڑ جائینگے کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔اس موقع پرچوہدری سجاد جٹ ,غلام جٹ ,سائیں اختر ,چوہدری ظفر وائس چیئرمین عطاء میراں ,چیئرمین چوہدری سہراب خاں ,چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ باغانوالہ ,چوہدری افضل ,چوہدری افضال , صدیق چوہدری احسن ,چوہدری ظل شیر۔

چوہدری وقاص بشیر , چاچا ظفر ,عتیق الرحمان ,ماسٹر مرزا علی جان , ماسٹر اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ باہروال ہی میں چوہدری اسلم مرہانہ ,چوہدری ظفر اقبال ,چوہدری اشرف مرہانہ ,چوہدری زمان مرہانہ ,چوہدری لیاقت مرہانہ , چوہدری ثاقب مرہانہ ,چوہدری نواز اور چوہدری ندیم نے بھی اپنی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ چکوڑہ میں بھی کوٹلہ برادران کی حمایت میں منعقدہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر طارق نے کہا کہ چوہدری عابد رضااورچوہدری شبیر کوٹلہ کی الیکشن کمپین گھر گھر ، گائوں گائوں ، گلی گلی چلا رہے ہیں۔

اور انشاء اللہ ان کو کامیاب کرائینگے پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور اقتدار میں عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے غریب غریب تر ہو گیا ہے لوگ بیروزگار ہیں مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے 11مئی کو انشاء اللہ ن لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے۔

اس موقع پر ملک عنایت ,ملک بشارت ,ملک رحیم داد ,ملک مشتاق ,ملک فیروز ,ملک اسلم ,ملک صغیر ,ملک منیر , حافظ بلال , ملک محمد منشاء ,ملک عرفان ,ملک عمر ,ملک سلیم ,ملک نذیر ,ملک شبیر ,بابا فتح داد ,ملک مہدی خاں ,ملک دلاور ,ملک کرامت ,مزمل عباس نے بھی ہر طرح کے تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

سہنہ میں بھی ڈیرہ ٹھیکیدار چوہدری زاہد پر امیدوار حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور امیدوار حلقہ پی پی 115کی حمایت میں اکٹھ کا اہتمام کیا ۔ جس میں معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حمایت کا اعلان کیا ۔تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 107 سے چوہدری عابد رضااور حلقہ پی پی115سے چوہدری شبیر کوٹلہ کو 11مئی کو انشاء اللہ کامیاب کرائیں گے۔ کوٹلہ برادران نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام سے دو وقت کی روٹی چھین گئی ہے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانیوالوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اقتدار میں آکر مخالفین عوام کو بھول جاتے ہیں اور جوں ہی الیکشن آتا ہے تو پھر موسمی بٹیروں کی طرح عوام کو بیوقوف بنانا شروع کر دیتے ہیں 11مئی کا سورج انشاء اللہ چوہدری عابد رضاا اور چوہدری شبیر کی فتح کی نویدلیکر طلوع ہو گا۔

اس موقع پر چوہدری نواز , چوہدری فہد ,چوہدری شمائل ,چوہدری شیراز , چوہدری شکیل احمد ,چوہدری عمر زاہد , چوہدری مبشر ,چوہدری محمد زبیر ,چوہدری عدنان ,حامد حسین ,شہزاد طارق ,میاں طارق ,محمد یاسر ,چوہدری مدثر ,عابد پرویز ,احسن حسین ,چوہدری غوث ,چوہدری شفقت سمیت دیگر موجود تھے ۔ڈومیان کی تین بڑی برادریوں نے کوٹلہ برادران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس کے علاوہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ڈومیان ,ملک پور ,بدرمرجان ,دھنی میں بھی حمایتی اکٹھ میں شرکت کی ۔ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ میں آپ سب کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کر کے مان بڑھایا،انشاء اللہ اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے شعبدہ بازوں کو مسترد کر دینگے کیونکہ عوام با شعور اور سمجھ دار ہو چکے ہیں اب عوام ان لٹیروں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔