سوئی گیس کا 20 سال پرانا تنازہ اورئینتل ویمن آرگنائزیشن (OWO) کی بتعاون SPO کوششوں سے حل ہو گیا

لاہور : شہباز روڈ پرواقع DRS سوئی گیس کا 20 سال پرانا تنازہ اورئینتل ویمن آرگنائزیشن (OWO) کی بتعاون SPO کوشیشوں سے حل ہو گیا۔ علاقے کے لوگوں کے احتجاج کے باوجود لگائی جانے والی 20 سال پرانی DRS جس میں کئی مرتبہ آگ لگنے ایکسڈنٹ ہونے اور سوئی گیس لیک ہونے کے واقعات ہو چکے ہیں کو اورئینٹل ویمن آرگنائزیشن کی بتعاون SPO کاویشوں سے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ نے شفٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ شہباز روڈ، UC – 14 بمہ، راوی ٹاون، لاہور میں روڈ کے نسبتًً وسط میں واقع سوئی گیس DRSتقریباًً بیس سال قبل لگائی گئی۔ مقیم علاقہ کے احتجاج کے باوجود اس کو نہیں ہٹایا گیا۔ جس کی وجہ سے متعد بار آگ لگنے ایکسڈنٹ ہونے اور سوئی گیس لیک ہونے کے واقعات ہو ے۔ مقیم علاقہ فضل الرحمن ولدیت محمد جمیل کے مطابق اس DRS سے آگ لگنے کی وجہ سے ہمارے ہمسائے نسیم بٹ صاحب کا بہت مالی نقصان ہوا اور ان کا بچہ بے ہوش ہو گیا جس کی وجہ سے وہ علاقہ چھوڑ کے چلے گئے۔

اورئینٹل ویمن آرگنائزیشن کی محترمہ ثمینہ خوشی نے بتایا ہمارے ارگنائزیشن 1998 سے پنجاب میں لوگوں کے حقوق پہ کام کر رہی ہے ہمیں علاقے کے لوگوں کے رنگ روڈ پر احتجاج کرنے، ٹائر جلانے اور تین گھنٹے تک ٹریفک بلاک رکھنے کی خبر ملی۔ ہماری آرگنائزیشن کو علاقے سے درخواست بھی موصول ہوئی جس پر ہم نے SPO لاہور آفس سے تعاون کی درخواست کی جن کی تکنیکی اور دیگر معاونت کے ساتھ علاقے کا سروے کے بعد سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ سے میٹنگز میں معاملے کی سنگینی کو بیان کرتے ہوئے درخواست دی گئی۔ جس کی منظوری سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ سے مل چکی ہے اور ایک دو ہفتہ میں کھدائی کا کام شروع کرانے کے حوالے سے یقین دلایا گیا ہے۔

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS

OWO NEWS