یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس میں ذیابطیس کا عالمی دن منایا گیا

گوجرانوالہ (محمد لقمان بشیر) سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس میں ذیابطیس کا عالمی دن منایا گیا، آگاہی مہم کے دوران طلباء و طالبات میں ہینڈ ربنز، پمفلٹ، پوسٹرز اور بروشرز تقسیم کیے گئے، چیف ایگزیکٹو یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس اور ڈائریکٹر ایلیٹ گروپ آف کالجز کی آگاہی مہم میں شرکت۔

گزشتہ روز یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس میں سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی مہم کا انعقاد ہوا جس میں طلباء و طالبات میں ہینڈ ربنز ،پمفلٹ ، پوسٹرز اور بروشرز تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ طلباء و طالبات کی طرف سے اویرنس واک اور ہیومن بلیو سرکل بناکر ذبابطیس کے مرض کا قلع قمع کرنے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو امتیاز احمداور ڈائریکٹر مسعود احمد سالک نے اپنے خطاب کے دوران سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز اورایکٹیویز کا انعقاد پزیر ہونا اور لوگوں کو اس موذی مرض کے بارے میں آگاہ کرنا انتہائی اہم اقدام ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کی پروگرا مز اور ایکٹیویز کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچایا جاسکتا ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے ایچ او ڈی پروفیسر حمزہ عزیز نوری نے چیف ایگزیکٹو سمیت یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جبکہ اس آگاہی مہم میں پی ایچ ڈی سکالرز رضوانہ عمیر، محمد عالم، رانا ناصر، خدیجہ خان، شفق ایوب، تسکین جمال، وقار نعیم، محمد عرفان، ثوبیہ عثمان، محمد زوہیب، ڈائریکٹر میاں ٹرسٹ ہسپتال صوفی محمد جاوید، تبسم شبیر اور یونیورسٹی ہذا کے میڈیا کوارڈینٹر محمد لقمان بشیرسمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

World Diabetes Day UOS Gujranwala Comps

World Diabetes Day UOS Gujranwala Comps