جرمنی میں مبینہ امریکی جاسوس گرفتار کر لیا گیا

Germany

Germany

بون (جیوڈیسک) جرمنی کے فیڈرل پراسکیوٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ 31 سالہ شخص کودوسرے ملک کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکاری بیان میں مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

دو جرمن سیاست دانوں کے حوالے سے کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے جرمن پارلیمان کی ایک کمیٹی سے متعلق دستاویزات اپنے امریکی ذریعے کو فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ادھر ایک جرمن رکنِ پارلیمان نے رازداری سے بتایا ہے کہ گرفتار شخص کا تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس نے خود رضاکارانہ طور پر جاسوسی کے لیے امریکا کو اپنی خدمات پیش کی تھیں۔ برلن میں قائم امریکی سفارت خانے نے اس الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔