عراق میں پھنسی 46 بھارتی نرسیں دہشتگردوں سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئیں

Indian Nurses

Indian Nurses

مبئی (جیوڈیسک) عراق میں پھنسی 46 بھارتی نرسیں شدت پسندوں سے رہائی پانے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں۔

نرسیں عراق کے شمالی شہر تکریت کے ایک ہسپتال میں محصور تھیں، شدت پسند تنظیم داعش نے تمام نرسوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جس کے بعد تمام نرسوں کو کرد اکثریتی علاقے عربیل کے ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا جہاں سے خصوصی طیارہ تمام نرسوں کو لے کر بھارت روانہ ہوا۔ کوچی ایئرپورٹ پر کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے نرسوں کا استقبال کیا۔