جرمنی : فلیٹ میں آتشزدگی سے 7بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Germany Apartments

Germany Apartments

جرمنی(جیوڈیسک)جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق ترکی سے ہے ۔ جائے وقوعہ پر موجود تفتیشی افسران کے مطابق آتشزدگی کی مختلف وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم معائنہ کاروں کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے اصل حقائق جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔ جرمنی میں ترکی کے سفیر حسین ایونی نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔

جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھواں دیکھ کر انہوں نے اپارٹمنٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم آگ کی شدت کے باعث وہ بروقت کسی قسم کے ریسکیو میں ناکام رہے۔