گھوٹکی: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق، 3 زخمی

Ghotki

Ghotki

ماتھیلو لنک روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 55 سالہ خاتون جاں بحق، کمسن بچی سمیت 3 افراد زخمی۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، زخمی ہسپتال منتقل۔

گھوٹکی کے ماتھیلو لنک روڈ بندھ مائینر کے پاس موٹرسائیکل اور تیز رفتار کار میں زور دار ٹکر کے باعث 55 سالہ خاتوں بختاور شیخ جاں بحق ھوگئی جبکہ ایک کمسن بچی ارشاد شیخ سمیت رمضان مہر، رسول بخش شیخ شدید زخمی ھوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش اور زخمیوں کو علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ھے۔ گھوٹکی پولیس نے کار اور ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ھے۔