گھوٹکی : نہر کا شگاف چوبیس گھنٹے کے بعد بھی بند نہیں کیا جا سکا

Ghotki Canal

Ghotki Canal

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں گذشتہ روز نرلی نہر میں پڑنے والے شگاف کو چوبیس گھنٹے گذرنے کے باوجود بند نہیں کیا جاسکا ہے۔ ڈہرکی کے قریب نرلی نہر میں گذشتہ روز پڑنے والے پچاس فٹ سے زائد شگاف کو ابھی تک بند نہیں کیا جا سکا ہے ایس ڈی او آبپاشی واحد بخش چاچڑ کے مطابق نہر کا متاثرہ کنارہ کمزور اور چوڑائی کم ہے۔

جس کے باعث شگاف کے مقام پرکرین کا پہنچنا ممکن نہیں اور چھوٹے ٹریکٹر کی مدد سے شگاف بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ یہ نہر محکمہ آبپاشی کے اختیار میں نہیں بلکہ سندھ ایری گیشن ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کاشتکار تنظیم کے کنٹرول میں ہے دوسری جانب چوبیس گھنٹوں سے نہر بند ہے۔

کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت میں مشکلات کا سامنا ہے اورنہری پانی کی عدم فراہمی پر نرلی نہر کے اور ٹیل کے آبادگار پریشان ہیں ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے، کہیں 14 کہیں 18 گھنٹے کی لوڈ شیدنگ کی جارہی ہے بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔