گلگت بلتستان میں 3 روز سے جاری بارش اور برفباری تھم گئی

Baltistan Rain

Baltistan Rain

دیامر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے۔ گلگت بلتستان میں 3روز سے جاری بارش اور برفباری تھم گئی ہے تاہم رابطہ سڑکوں کی بندش نے لوگوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور اور دیامر سمیت متعدد علاقوں میں 3روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

غذر میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد گرمی کا زور کم ہوگیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بارش برسنے کا نام ہی نہیں لے رہی اورموسم شدید گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔