گلگت بلتستان میں برف باری تھم گئی، ملک بھر میں موسم سرد خشک

Cold

Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔ گلگت بلتستان میں تین روز بعد بارش اور برفباری تھم گئی ہے۔ بلوچستان میں خشک موسم سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ گلگت بلتستان میں غذر،ہنزہ اور استور میں تین روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ بلوچستان میں چمن ،زیارت، خانوزئی ،ژوب اور لورالائی سمیت شمالی علاقوں میں موسم خشک ہے، جس سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔موسم کی تبدیلی سے بنوں میں مقیم آئی ڈی پیز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

زیادہ تر خواتین اور بچے گلے،سینے کے امراض اور ملیریا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متاثرین شمالی وزیرستان کی بڑی تعداد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں خشک سردی کیوجہ سے مختلف بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔