گلگت : ڈی ایس پی قتل میں ملوث 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی

Gilgit

Gilgit

گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈی ایس پی محمد ابراہیم کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ جبکہ دو ملزمان کو عمر قید کے علاوہ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔

گلگت کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ شہباز نے ڈی ایس پی محمد ابراہیم کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی جبکہ دو ملزمان کو عمر قید کے علاوہ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

چار جنوری دوہزار بارہ کو گلگت میں ڈی ایس پی محمد ابراہیم کوکالعدم انتہا پسند تنظیم کے مسلح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس سے ڈی ایس پی ایوینوسٹیکیشن ونگ محمد ابراہیم زخمی ہوگئے تھے۔

ڈی ایس پی محمد ابراہیم کو ان کے ڈرائیور نیگاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے تھے۔