عالمی وبا” اموات کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہو گئی

Coronavirus - Patient

Coronavirus – Patient

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ93 ہزار 450 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 83 لاکھ 05 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 118 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 95 ہزار 25 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 74 ہزار 274 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 452 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 79 ہزار 633 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 76 ہزار 822 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 14 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 25 ہزار 609 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار 637 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 937 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 797 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 615 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 41 ہزار 586 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 669 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل واقعات 3 لاکھ 24 ہزار 221 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 37 ہزار 574 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 41 ہو گئے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 290 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 23 ہزار 698 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 416 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 5 ہزار 935 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 119 ہوگئی جبکہ کورونا کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 552 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 608 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل مریضوں 2 لاکھ 67 ہزار 61 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 370 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 238 تک جا پہنچی ہے۔