عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن کو لاحق خطرہ ٹل گیا

Pak Team

Pak Team

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن کو لاحق خطرہ ٹل گیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلی جانے والے سیریز کے کسی ایک میچ میں بھی میزبان کی شکست کینگروز کو ٹاپ پر جگہ بنانے کا موقع دے دیتی۔

گرین شرٹس نے ابتدائی دونوں میچز میں فتح حاصل کی، تیسرا بارش کی نذر ہوگیا، 21 فروری سے شروع ہونے والی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کے پاس پاکستان سے آگے نکلنے کا موقع ہو گا۔