عالمی پیمانے پر6 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

Money Laundering

Money Laundering

عالمی پیمانے پر 6 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کے منصوبے کا انکشاف ہوا۔ جس کے بعد امریکا کی سیکرٹ سروس نے پانچ ملزمان کو پکڑلیا۔ عالمی پیمانیکی منی لانڈرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو اسپین، نیویارک اور کوسٹا رائیکا سے گرفتارکرلیا گیا۔ منی لانڈرنگ انٹرنیٹ پر بنی ویب سائٹ لبرٹی ریزرو کے ذریعے کی جاتی تھی۔

ساڑھے پانچ کروڑ کیقریب ٹرانزیکشن کے ذریعے چھ ارب ڈالر کا کالا دھن سفید کیا گیا۔ ملزمان انٹرنیٹ پر بنی کمپنی کے ذریعے کالے پیسے کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتے تھے جہاں اپنی اصل شناخت چھپا کر کسی بھی جعلی نام سے اکانٹ کھولے جاسکتے تھے۔

ایک فیصد کا کمیشن لے کر کھاتے کھولنے والوں کو اجازت دی جاتی تھی کہ وہ اپنا کالا دھن انٹرنیٹ پر سفید پیسے میں تبدیل کراسکیں اور اسے دنیا کے کسی بھی حصے میں بھیج سکیں۔ مشتبہ ویب سائٹ کو دنیا بھر میں موجود دس لاکھ سے زائد جبکہ صرف امریکا میں دولاکھ افراد استعمال کر رہے تھے۔