گولان میں امن فورسز کی تعیناتی، فلپائن کی شرائط

Golan Forces

Golan Forces

منیل (جیوڈیسک) گولان میں امن فورسز کی تعیناتی کے بارے میں فلپائن نے شرائط رکھ دیں۔ فوجیوں کے تحفظ کے لیے مزید ہتھیار فراہم اور ان کی تعیناتی کی مدت مختصر کرنے کا مطالبہ۔ فلپائن نے اقوام متحدہ پر شرط عائد کی ہے کہ وہ گولان پہاڑیوں پر تعینات امن فورسز میں شامل فلپائنی فوجیوں کے تحفظ کے لیے مزید ہتھیار فراہم کریں اور ان کی تعیناتی کی مدت مختصر کی جائے۔

گولان پہاڑیاں شام اور اسرائیل کی سرحدوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے والا ایک شورش زدہ بفر زون ہے۔ دریں اثنا منیلا میں خارجہ امور کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے چیف لیڈسوس ہروے نے نیویارک میں فلپائن کے سکریٹری خارجہ روزیریو ڈیل البرٹ کے ساتھ ایک ملاقات میں یہ وعدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ اس علاقے میں تعینات امن فورسز کی تعیناتی ختم کرنے کے لیے طے پائے جانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کے بارے میں متعلقہ فریقوں سے بات چیت کرے گا۔ فلپائن کے دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے فوجی 11 اگست تک گولان پہاڑیوں میں تعینات رہیں گے۔ اس کے بعد ان کی مزید تعیناتی کا فیصلہ اس امر پر کیا جائے گا کہ آیا ان فوجیوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا گیا ہے یا نہیں۔