سونا پھر مہنگا ، فی تولہ 54 ہزار روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ پھر چون ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے بڑھ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو ستاون روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت چھیالیس ہزار دو سو پچاسی روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں دس ڈالر اضافے سے سونے کے نرخ چودہ سو ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔