سونے کے بھاؤ پانچ سو روپے فی تولہ بڑھ گئے

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کے بھا پانچ سو روپے فی تولہ بڑھ گئے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی نئی قیمت تریپن ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سے چھیالیس ہزار ایک سو چودہ روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بیس ڈالر فی اونس بڑھ گئے ہیں جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو تینتیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔