سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1741 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88735 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔