سونے کی قیمت میں مزید چار سو روپے کمی

Gold Price

Gold Price

کراچی(جیوڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید چھ سو روپے کمی، دو روز میں قیمت ایک ہزار روپے تولہ کم ہو گئی کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔

سونے کے نرخ کمی کے بعد اکسٹھ ہزار دو سو روپے تولہ پر آ گئے۔ دس گرام سونے کی قیمت پانچ سو تیرہ روپے کمی کے بعد باون ہزار چار سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ انیس ڈالر کمی کے بعد سولہ سو دس ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے۔