سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹ می سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1703 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اضافے کے نتیجے مین نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 88305روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔