حکومت 31 اگست تک چلی جائے گی ، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد ماڈل ٹاون کا نام بدل کر جلیانوالہ ٹاون رکھ دینا چاہئے، شہباز شریف کے خلاف بھی 3 چار سو مقدمات بنتے ہیں۔

، فوج کو اقتدار میں آنے کیلئے صرف 2 ٹرک اور ایک جیپ چاہئے۔چودھری شجاعت حسین نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے ماڈل ٹاون کے تمام راستے بند کر دیئے، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اقتدار میں ہوتی ہے تو اسے فیلڈ مارشل کہتے ہیں۔ اقتدار سے جاتی ہے تو ڈکٹیٹر کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ پرویز مشرف جلدباہر چلے جائیں گے، چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ فوج ملک کی چوکیدار ہے۔

وزیر اعظم ہاوس اور پارلیمنٹ کی چوکیدار نہیں۔ اس سوال پر کہ کیا حکومت 31 اگست تک چلی جائے گی۔ چودھری شجاعت کا جواب تھا، جی چلی جائے گی۔ اس سوال پر کہ فوج آئی تو کیا آپ خوش آمدید کہیں گے، چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دیکھیں ، اِن حالات میں کیا ہوتا ہے۔