گورنمنٹ ایلمینٹری سکول کتلوہی خورد میں تقریب تقسیم انعامات

مصطفی آباد/للیانی: گورنمنٹ ایلمینٹری سکول کتلوہی خورد میں تقریب تقسیم انعامات، سکول کا رزلٹ95فیصداساتذہ کی محنت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوا، ہیڈ ماسٹر حافظ عبدالمجید کا تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمینٹری سکول کتلوہی خورد میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر حافظ عبدالمجید خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں والدین اور اساتذہ کا انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون اور محنت کی وجہ سے سکول کا رزلٹ95فیصد آیا، اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں محمد ازور، محمدمدثر، محمد عمیر، محمد وقاص، محمد شکیل ،محمد مزمل، محمد ارشد، محمد ساحل، محمد عرفان، محمد تنظیم، دانش مسیح، محمد معشوق، محمد زید، غلام علی، محمد جنید، شان علی، محمد مصطفی، محمد فیصل، محمد عمر، محمد راشد، مقصود الحسن، محمد احسان، محمد محسن، ودیگر طلبا شامل تھے۔