جس ملک کے گرائونڈ آباد ہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے۔ محمد اکرم ظفر

کروڑ لعل عیسن : جس ملک کے گرائونڈ آباد ہونگے اس ملک کے ہسپتال ویران ہونگے۔ انشاء اللہ ہر سال ڈسٹرکٹ لیول کے فٹبال اور والی بال کے ٹورنامنٹ منعقد ہونگے۔ حاجی محمد انور ظفر ، حاجی محمد اکرم ظفر سرپرست التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی۔حاجی محمد انور ظفر نے ضلع کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بنا کر تفریح مہیا کی۔ امید کرتا ہوں کہ اس علاقہ سے بھی قومی ہیرو پیدا ہونگے۔

چکنمبر 94/TDA کے گرائونڈ کی چاردیواری کا اعلان کرتا ہوں۔ MNA صاحبزادہ فیض الحسن تفصیل کے مطابق التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی چکنمبر 94/TDA کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتہ سے جاری انڈر ڈسٹرکٹ مقابلے میں ضلع لیہ کی 16 ٹیموں کے حصہ لیا۔ گزشتہ روز فائنل میں پہنچنے والی ضلع لیہ کی دونوں ٹیموں چٹان فٹبال کلب اور الفتح فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ جس میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ جس کے بعد پلنٹی کے پانچ پانچ بالوں میں بھی برابری ہوئی۔ جبکہ آخر میں سنگل پلنٹی کا مقابلہ ہوا۔ اور چٹان فٹبال کلب لیہ نے کامیابی حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی MNA صاحبزادہ فیض الحسن تھے۔ جبکہ دیگر افراد میں ملک اسماعیل کھوکھر صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی ، سردار اقبال احمد کان شہانی ایڈووکیٹ ، سابق صدر انجمن کروڑ تاجران طارق محمد پہاڑ ، چوہدری محمد شریف گجر ، چوہدری محمد حنیف گجر ، الحاج بائو محمد رفیق ، چوہدری فضل حسین ، ابرار احمد ، ملک ظہور سواگ ، امتیاز احمد ناصر ، ایم پی اے چوہدری اشفاق کے بھائی چوہدری سجاد احمد اور چوہدری عرفان تھے۔ حاجی محمد انور ظفر نے خطاب کرتھے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کا عزم رکھتے ہیں۔ اور خدمت کے تمام شعبوں میں ہم بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے گرائونڈ آباد ہوں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی صحت ، تعلیم اور لوگوں خصوصاً خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ہر سال ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔ مہمان خصوصی صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ حاجی محمد انور ظفر نے ضلع لیہ کے کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کیں جس سے یہاں کے نوجوان انشاء اللہ قومی ہیرو بن کر نکلیں گے۔ میں حاجی محمد انور ظفر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے چکنمبر 94 ٹی ڈی اے کے گرائونڈ کی چار دیواری مکمل کروانے کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی صاحبزادہ فیض الحسن ، حاجی محمد انور ظفر ، حاجی محمد اکرم ، ملک ظہور سواگ و دیگر نے اول آنے والی ٹیم چٹان فٹبال کلب کو 50 ہزار اور ٹرافی جبکہ رنراپ الفتح کلب کو 30 ہزار اور ٹرافی اور دیگر ٹیموں کو 5 سے 10 ہزار کے انعامات دیئے۔

Football Tournament

Football Tournament