روسی حکومت کا کینیڈا کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم

Russian Government

Russian Government

ماسکو (جیوڈیسک) روسی حکومت نے کینیڈا کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ روس نے کینیڈا کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری آف امیگریشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات دیئے۔

رواں ماہ کے آغاز پر کینیڈا کی حکومت نے اوٹاوا میں قائم روسی سفارت خانے کے ملٹری اتاچی کو ملک سے نکل جانے کا کہا تھا۔

یوکرین تنازعے کی وجہ سے کینیڈا نے روس کے خلاف متعدد پابندیوں کا نفاذ کر رکھا ہے۔ کینیڈا کا موقف ہے کہ روس یوکرین کے تنازع کو ہوا دے رہا ہے۔