جو حکومت دارالحکومت نہیں سنبھال سکتی، ملک کیا چلائےگی، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کا ناجائز استعمال کیا، فوج طلب کرنے کی ضرورت نہ تھی، جوحکومت دارالحکومت نہیں سنبھال سکتی ، وہ ملک کیا چلائے گی۔ لاہورسے جاری بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں ، تمام فیصلے گھبراہٹ اوربوکھلاہٹ میں کیے جارہےہیں ،فوج کا کام حکومتی امورچلانا نہیں سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مہران بیس ،کامرہ بیس اورجی ایچ کیو پر بھی دہشتگردی کے گھناؤنے واقعات ہوئے مگر فوج کو طلب نہ کیا گیا،اب ایساکونسا سنجیدہ اوراہم واقعہ ہونے جارہا ہے جس کےلیے فوج طلب کی جارہی ہے۔