حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

 Javed Iqbal

Javed Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا اور کئی تجاویز پیش کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزرا پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا جب کہ مسودے میں نیب آرڈیننس میں ایک سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترامیم مشیرپارلیمانی اموربابراعوان، وزیرقانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیار کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی توسیع سے متعلق حتمی منظوری آج وزیراعظم سے لی جائے گی جس کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی مدت ملازمت 8 تاریخ کو ختم ہورہی ہے اور گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔